لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر نے گھر داماد ہونے کا اعتراف کرلیا،
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہاں میں گھر داماد ہوں لوگ مجھ سے جلتے ہیں،انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے جلتے ہیں کہ وہ گھر داماد کیوں نہیں ہیں،
کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ میاں شریف نے مجھے رائیونڈ میں گھر بنا کر دیا، گاڑی دی، میرا جیب خرچ بھی ان کی طرف سے آتا رہا ہے۔