شہباز شریف 53

ہاکی ٹیم کی شاندارکارکردگی، وزیراعظم کا ہرکھلاڑی کیلئے 15لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندارکارکردگی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیم کے ہرکھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مصر میں ورلڈکپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کے بعدپاکستان ہاکی ٹیم وطن پہنچی ہے، اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار، منسٹری آئی پی سی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آفیشلز نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔وطن پہنچنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

محی الدین وانی نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ اور ورلڈکپ کی بہتر انداز میں تیاری کرنی ہے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے گئے، پھول نچھاور کیے اور ہاربھی پہنائے گئے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے شاندار کارکردگی پر ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈکپ کیلییکوالیفائی کیا ہے، ہاکی ورلڈکپ 14اگست سے بیلیئجم اور نیدر لینڈ میں شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم پرولیگ میں بیلجیئم، اسپین، بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں