ہانیہ عامر

ہانیہ عامر کے دلچسپ کیپشن پرمداح کمنٹ کرنے پر مجبور ہوگئے

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر کے ساتھ ایک دلچسپ وائرل کیپشن لکھا ہے جس پر مداح کمنٹ کرنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 4.3 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ نئی نئی تصاویر، ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں مگر اپنی پوسٹس پر زیادہ کیپشنز نہیں لکھتی ہیں۔

ہانیہ عامر کی جانب سے اپنی نئی تصویر کے کیپشن پر ایک وائرل ڈائیلاگ کا کا پہلا حصہ تم تھینکس بھی بول سکتے تھے لکھا گیا ہے جسے سن سن کر انٹر نیٹ صارفین کو یہ وائرل ڈائیلاگ خوب رٹا ہوا ہے اور اب وہ ہانیہ عامر کی پوسٹ کے جواب میں وہی ڈائیلاگ مکمل کرتے ہوئے دہرا رہے ہیں۔