ہانیہ عامر 126

ہانیہ عامر کی ایک نئی انسٹاگرام پوسٹ میں انکی ڈریسنگ توجہ کا مرکز بن گئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بولڈ ڈریسنگ میں لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنا کر تنقید کی زد میں آگئیں۔

18 ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی مشہور شخصیت ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم”میں شاندار اداکاری سے خوب داد سمیٹنے والے دیگر مقبول ڈراموں میں دلربا،تتلی،میرے ہمسفر،عشقیہ،سنگِ ماہ اورمجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج اداکاراں کی فہرست میں ہوتا ہے جو اپنی شاندار اداکاری اور دلکشی کے علاوہ اپنی دلچسپ باتوں سے بھی لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔ہانیہ عامر عموما مغربی طرز کے ملبوسات پہنی ہی نظر آتی ہیں جبکہ ڈراموں میں وہ مشرقی فیشن کو فالو کرتی دکھتی ہیں لیکن ہانیہ عامر کی ایک نئی انسٹاگرام پوسٹ میں انکی ڈریسنگ توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں