اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکارہ آئمہ بیگ اماں کی معترف ہوگئیں۔ ہانیہ عامر اور آئمہ بیگ نے میزبان مومن منشی کے شو ’’اماں ٹٰی وی اور میں‘‘ میں اماں کا کردار کرنے والی میزبان لبنی فریال کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اماں کا بولنے کے انداز انہیں بہت پسند ہے کیونکہ ان کا یہ انداز بناوٹ سے پاک ہے اور ہماری ماؤں کے انداز سے ملتا جلتا ہے اور وہ ان کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان سے ملنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
