ہانگ کانگ(رپورٹنگ آن لائن)ہانگ کانگ کی سال 2021 کے دوران بے روزگاری کی سیزنل شرح ستمبر سے نومبر کے عرصے کے دوران 4.1 فیصد سے کم ہو کر چوتھی سہ ماہی میں 3.9 فیصد ہو گئی ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے محکمہ مردم شماری اور شماریات کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پارٹ ٹائم یا جزوی ملازمت کی شرح بھی گزشتہ تین مہینوں کے دوران 0.1 فیصد پوائنٹ کم ہوکر 1.7 فیصد ہوگئی ہے۔ تقریبا تمام بڑے معاشی شعبوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آئی ہے، جبکہ تعمیراتی شعبے، خوردہ فروشی ، رہائش اور خوراک کی خدمات فراہم کرنے والے شعبوں اور تعلیم کے شعبے میں زیادہ واضح کمی ہوئی ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے محنت اور فلاح و بہبود کے سیکرٹری لا چی کوانگ نے بے روزگاری کے تازہ ترین اعدادوشمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصہ کے دوران مسلسل اقتصادی بحالی کی وجہ سے چوتھی سہ ماہی کے دوران لیبر مارکیٹ میں بہتری آتی رہی ہے۔ لانے آئندہ دنوں کے حوالے سے کہا کہ کروناو وائرس کی تازہ ترین لہر اور سخت سماجی فاصلے کے اقدامات مستقبل قریب میں کھپت سے متعلق شعبوں میں روزگار کی صورتحال کو کچھ دبا کا شکار کردیں گے۔
لا نے مزید کہا کہ علاوہ ازیں انسداد وبا کے فنڈ کے تحت اقدامات کے تازہ ترین دور سے کچھ ریلیف ملنا چاہیے۔ آ ئندہ مہینوں کے دوران لیبر مارکیٹ کی پیش رفت وبا کی مقامی صورتحال اور معاشی بحالی کی رفتار پر منحصرہوگی۔