بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) ہانگ کانگ کے تائی پو ڈسٹرکٹ کے ہونگ فو کورٹ کی متعدد رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی ، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔
جمعرات کے روزحادثے کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ نے آگ بجھانے کی کارروائی اور جانی نقصان سے متعلق معلومات حاصل کیں، اور ہانگ کانگ میں چین کے مرکزی حکومت کے نمائندہ دفتر کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کو ان کی جانب سے جاں بحق افراد اور شہید فائر فائٹرز کے لیے تعزیت، اور لواحقین و متاثرین کے لیے ہمدردی کا پیغام پہنچائیں۔
انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر اور مرکزی حکومت کے ہانگ کانگ میں رابطہ دفتر کو ہدایت کی کہ وہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ آگ پر قابو پانے، زخمیوں کے علاج اور بعد ازاں انتظامات جیسے تمام کام پوری قوت سے انجام دیے جائیں، جبکہ متعلقہ ادارے اور مقامی حکام ضروری تعاون فراہم کریں، اور جانی اور مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے ہنگامی ریسکیو میکنزم فعال کر دیا ہے۔









