ایکسائز ڈیپارٹمنٹ خوشاب

ہارڈشپ کیسز۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ خوشاب جعلسازوں کے ساتھ مل گیا۔متعدد شہری ملکیت سے محروم۔

شہبازاکمل جندران۔۔

صوبائی حکومت نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر پنجاب میں ایسے گاڑی مالکان کو دو ماہ کے لئے ریلیف دے رکھا ہے جن کے فروخت کنندگان باوجوہ دستیاب نہیں ہیں۔
 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ خوشاب
تاہم خوشاب میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر اعجاز احمد نے مبینہ طورپر اس عوامی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔اور اصل مالکان کو ہارڈشپ کیسز کی آڑ میں ان کی گاڑیوں کی ملکیت سے محروم کرنا شروع کر رکھا ہے
 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ خوشاب
بتایا گیا یے کہ ایکسائز انسپکٹر خوشاب اعجاز احمد نے گاڑی نمبر SGD 7900 کی ملکیت ہارڈشپ کیس کی آڑ میں تبدیل کردی یے۔اور ایم آر اے احسان مجوکہ نے جعسلازی کی اپروول بھی دیدی ہے۔حالانکہ گاڑی کا اصل مالک، اوریجنل دستاویزات اور گاڑی کے ہمراہ دھکے کھا رہا یے
 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ خوشاب
یہی نہیں بلکہ انسپکٹر محمد اعجاز اور ای ٹی او احسان مجوکہ نے سینکڑوں گاڑیوں کی ملکیت ہارڈشپ کیسوں کے طورپر تبدیل کر دی ہے۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ایم آر اے خوشاب احسان مجوکہ کہتے ہیں کہ وہ معاملے کینچھان بین کرینگے اور جعلسازی ثابت ہونے پر گاڑی کی ٹرانسفر کا عمل کینسل کردیا جائیگا۔