ڈونلڈ ٹرمپ

ہارورڈ کے ساتھ ڈیل کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ہارورڈ کے ساتھ ڈیل کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں گفتگو میں بتایا کہ ہارورڈ یونیورسٹی 50 کروڑ ڈالر ادا کرے گی، ہارورڈ یونیورسٹی ٹریڈ اسکول چلائے گی، اے آئی سکھائیگی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو کینسر سے بچانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، مصنوعی ذہانت کو بہتر بنایا جائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اے آئی میں چین سے آگے جاچکا ہے، امریکا میں 17 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے، ہم نے 8 ماہ میں بہت سارے ریکارڈ بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اے آئی اور دیگر ہنر سکھانے پر 500 ملین ڈالر خرچ کریں گے۔