چھٹیاں 33

ہائے سردی: پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے پر غور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سردی کی شدت میں اضافہ ہونے پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھائے جانے کا امکان ہے، وزیر تعلیم نے چھٹیوں کا جائزہ لینے کے لیے آج 3 بجے اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹس کا جائزہ لینے کےبعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا، سردی کی شدت کے باعث والدین نے چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے، والدین نے چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے تک چھٹیاں بڑھائی جاسکتی ہیں، چھٹیوں میں توسیع سےمتعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں