ہائی کورٹ

ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ۔ پاکستان میں فیس بک۔ یوٹیوب۔ واٹس ایپ۔ ٹک ٹاک۔انسٹا پر پابندی؟

شہباز اکمل جندران…

پاکستان میں فیس بک۔ یوٹیوب۔ واٹس ایپ۔ ٹک ٹاک۔انسٹا ودیگر رجسٹریشن کروائیں یا ان پر پابندی لگائی جائے۔لاہور ہائی کورٹ میں داٰئر رٹ پٹیشن پر مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

ایڈوکیٹ شہباز اکمل جندران
ایڈوکیٹ شہباز اکمل جندران

نور محمد مہر کی طرف سے دائرکردہ پٹیشن میں سماعت کے دوران ایڈوکیٹ شہباز اکمل جندران اور ندیم سرور نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ دی سیٹیزن پروٹیکشن (اگیسنٹ آن لائن ہارم) رولز 2020 کے رول 5 کے تحت سوشل میڈیا کی تمام کمپنیاں اور پلیٹ فارم پابند ہے کہ پاکستان میں اس کی رجسٹریشن ہو۔ اس کا اسلام آباد میں دفتر ہو۔پاکستان میں اس کا ترجمان اور ایک یا دو سرور موجود ہوں۔
ہائی کورٹ
تاہم بدقسمتی سے پانچ برس گزرنے کے بعد بھی اس قانون پر عمل درآمد نہیں ہوسکا اور نہ ہی فیس بک۔ یوٹیوب۔ واٹس ایپ۔ ٹک ٹاک۔انسٹا۔ ٹویٹر(ایکس) ودیگر کو
پاکستان میں ریگولرائزڈ کیا جاسکا ہے۔

پاکستان میں اس قانون پر عمل درآمد اور سوشل میڈیا ریگولرائزڈ نہ ہونے سے بے ہودہ اور ولگر کانٹینٹ سوشل میڈیا پر عام ہوچکا ہے جوپاکستان کے قانون اور کمیونٹی سٹینڈرڈز کے خلاف یے

ملک میں آن لائن سور کے گوشت ، شراب۔ اسلحہ۔ منشیات ائس کا نشہ۔ بے ہودہ جنسی الات کی خرید و فروخت ، فیملی ولاگنگ کے نام پر فحاشی۔معلومات کے نام پر جھوٹی خبروں کا پھیلاو اور لوگوں کی عزتیں اچھالنا معمول بن چکا ہے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔