اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے میں کیسوں کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا جس کیمطابق آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ دستیاب ہونگے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے روسٹر جاری کردیا ،ڈیوٹی روسٹر 5 ستمبر سے 9 ستمبر تک کے لیے جاری کیا گیا ،آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ دستیاب ہونگے ،جسٹس عامر فاروق آئیندہ ہفتے رخصت پر ہونگے
،دیگر آٹھ ججز کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہونگے،جسٹس ثمن رفعت امتیاز صرف چھ ستمبر کو دستیاب ہوں گی ،چیف جسٹس کی ہدایت پر لارجر بینچ اور خصوصی بینچ بھی سماعت کے لیے دستیاب ہو سکتا ہے ،پانچ رکنی لارجر بینچ 8 ستمبر کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سنے گا۔