ہائی ویز ابیٹنگ ٹیکس

ہائی ویز ابیٹنگ ٹیکس۔ فیصل آباد میں بڑا فراڈ سامنے آ گیا

شہبازاکمل جندران۔

ڈائریکٹوریٹ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد میں ہائی ویز ابیٹنگ ٹیکس کے زمرے میں بڑا فراڈ سامنے آ گیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ایکسائز انسپکٹر صہیب گجر ساہیانوالہ چینوٹ روڈ سے متصل سڑک پر واقعہ سی پیک پراجیکٹ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ہائی ویز ابیٹنگ ٹیکس وصول کر رہا ہے۔حالانکہ مذکورہ سڑک پنجاب حکومت سے بطور ہائی وے یا ہائی ویز ابیٹنگ ٹیکس کے لئے اپرووڈ ہی نہ ہے۔

علم میں آیا ہے کہ ایسی انڈسٹری جس کا مین گیٹ ہائی وے پر کھلتا ہے۔ وہ سروس روڈ پر واقع نہ ہو اور صوبائی حکومت کی طرف سے مذکورہ سڑک بھی ہائی وے کے طورپر منظور شدہ ہو صرف ایسی انڈسٹری یا یونٹ سے ہی ہائی ویز ابیٹنگ ٹیکس وصول کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر صہیب گجر کسی قانون یا نوٹیفکیشن کے بغیر ہی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے یونٹوں سے مذکورہ ٹیکس وصول کررہا ہےاور اس میں مزید بے ضابطگی کرتے ہوئے کسی یونٹ کا ٹیکس خزانے میں جمع کرواتا ہےتو کسی یونٹ کی رقم جیب میں ڈال لیتا ہے۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ایکسائز انسپکٹر صہیب گجر کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے ہائی ویز ابیٹنگ ٹیکس وصول کیا جاسکتا ہے اور وہ کچھ غلط نہیں کررہا۔

جبکہ متعلقہ ای ٹی او اورنگزیب خان اور ڈائریکٹر ایکسائز فیصل آباد نعمان خالد کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی چھان بین کرینگے اور کرپشن یا بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔