لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائی کورٹ میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر نگہت ہاشمی کے بیٹے محمد بن خالد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر پولیس کو آئندہ سماعت پر مغوی کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مغوی کی اہلیہ حجاب یزدانی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ڈی ایس پی برکی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مغوی محمد بن خالد کو 24اور 25 نومبر کو مبینہ اغواء کیا گیا، عدالت نے ڈی ایس پی سے استفسار کیا کہ آپ مغوی کو ابھی تک ڈھونڈ نہیں سکے،
ڈی ایس پی برکی نے جواب دیا کہ ہماری ٹیمیں کام کررہی ہیں ہمیں مہلت دی جائے۔عدالت نے سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کردی۔







