لاہور(رپورٹنگ آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر بطور اعتراض سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی نے 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا.
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلاء کے توسط سے جناح ہائوس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیںدائر کیں۔