لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والی ملازم آصف جاوید کی بیوہ کو 75لاکھ روپے کا چیک دینے کی ہدایت کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی ۔
آصف جاوید کی تقریباً 11 سال کی تنخواہ کے عوض یہ رقم اس کی بیوہ کو ادا کی جائے گی ۔11 سال کی مدت کے مطابق آصف جاوید کی تنخواہ تقریباً 35 لاکھ بنتی تھی عدالت نے نجی کمپنی کو ہدایت کی تھی کہ آصف جاوید کے اہل خانہ کی کھلے دل سے امداد کرے ۔ آصف جاوید کو نجی کمپنی نے 2016 میں برطرف کیا ،2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری پربحال کرنے کا حکم دی.
نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کیا ،23 نومبر 2020 کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی ،نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں ہائیکورٹ میں کیس دائر کر دیا،سائل آصف جاوید کا کیس 2020 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا تاہم اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔