لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے بیان قلمبندکرانے کیلئے ویڈیو لنک کی سہولت کی فراہمی کے لئے احکامات جاری کر دئیے ۔
بیرون ملک ،جان کا خطرہ ہونے یا کسی مجبوری کے تحت عدالت تک بیان قلمبند کرانے کے لیے نہ آسکنے والے سائلین کو ہائیکورٹ نے ویڈیو لنک کی بڑی سہولت فراہم کر دی۔ہائیکورٹ نے تمام سیشن ججوں کو عدالتوں کے اندراور باہر ایل سی ڈی لگانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں،ایل سی ڈی کی چوڑائی چودہ انچ اور لمبائی بیس انچ ہو گی، سماعت عدالت میں اردو میں اور باہر سکرین پر انگلش میں دیکھی جا سکے گی۔
عدالتوں کے باہر ویڈیو لنک کے فارم لٹکا دئیے جائیں گیے جہاںسے وکلا ء یا سائل فارم لے کر اپنی عدالت کے جج کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان یا شہادت قلمبند کرانے کی درخواست کرے گا،ویڈیو لنک بیان کی کاپی فراہم نہیں کی جاے گیجو بیان یا شہادت کے لیے درخواست دے گا وہی گواہوں کوایک جگہ یکجا کرنے کا ہابند ہوگا۔
ویڈیو لنک جو بیان قلمبند کرائے گا جو اخراجات آئیں گے وہ درخواست گزاربرداشت کرے گا۔ہائی کورٹ کے اس بڑے اقدام پر عمل درآمد عدالتی تعطیلات کے بعد شروع کر دیا جائے گا۔









