میڈیکل کالجز 183

ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجزکو سال 2020-21میں داخلوں کی اجازت دیدی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجزکو سال 2020-21میں داخلوں کی اجازت دیدی ۔لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں پی ایم سی کو داخلہ سے متعلق قواعد میں ترمیم کا حکم دیا گیا ہے۔ پرائیویٹ کالجز صرف2020-21کے لئے داخلے کر سکتے ہیں ،داخلہ کیلئے قواعد میں ترمیم ضروری ہے ، میرٹ پر آنے والے طلبہ کی فہرست پی ایم سی کو بھجوائی جائیں گی ،کالجز فروری تک داخلے کا عمل مکمل کریں ، 15 فروری کے بعد خالی سیٹیں پندرہ روز میں مکمل کی جائیں ، طلبہ فیس براہ راست کالجز کو ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں