لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے بجلی چوری کے مقدمے میں ملوث کئے گئے شہری کو بری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ملزم غلام جعفرکوکمزوراستغاثہ اور مناسب شواہد نہ ہونے کی بنا ء پر بری کرنے کا حکم سنایا۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ملزم غلام جعفرکی اپیل پرتحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے غلام جعفرکی قیداورجرمانے کے خلاف اپیل منظور کرلی ۔فیصلے میں کہاگیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 1سال3ماہ قیداورجرمانے کی سزاسنائی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ پراسکیوشن کی کہانی میں بہت سے ابہام ہیں،مناسب شواہد نہیں ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم بجلی کی مین تاروں سے بجلی چوری کررہا تھا،پراسکیوشن کے مطابق گپیکو کی ٹیم نے چھپا مارا اور بجلی چوری پکڑی،ٹیم نے موقع سے بجلی کامیٹر اتارا اورمقدمہ درج کرنے کی درخواست دی،حافظ آباد پولیس نے بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا۔