لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے دو ڈویژن اور سات سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔
روسٹر کے مطابق جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کریں گی ،جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس چوہدری محمد اقبال ،جسٹس مزمل اختر شبیر ،جسٹس فاروق حیدر اورجسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس رضا قریشی بطور سنگل بنچ سماعت کرینگے۔لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت، حکم امتناعی، اندراج مقدمہ، ہراسگی سے متعلق درخواستیں دائر ہوسکیں گی۔