ہائیکورٹ 38

ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور سے جواب طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے ڈھولن وال کے رہائشی تنویر احمد کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ موکل نے اپنے گھر کے گرائونڈ فلور پر ہوٹل قائم کر رکھا ہے ۔

کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کے دوران ہوٹل بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو متعدد درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہوئی۔ عدالت نے معاملہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ درخواست پر قانون کے مطابق دس روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔ تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں افسران کو نوٹس جاری کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں