جوڈیشل الاؤنس

ہائیکورٹ میں تعطیلات ختم ہونے پر 8 ستمبر سے معمول کے مطابق کیسز کی سماعت کا آغاز

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر 8 ستمبر سے معمول کے مطابق کیسز کی سماعت کا آغاز ہوگا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت 24 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 24 ججز عدالتوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔ انسداد دہشتگردی ، قتل ،نیب ، منشیات ، ٹیکس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کے لئے سپیشل ڈویژن بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں ، 8 ستمبر سے 10 ڈویژن بنچز اور 24 سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل پر مشتمل ہوگا یہ بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر دوجسٹس میںعابد عزیز اور جسٹس ملک جاوید اقبال وینس شامل ہیں جو ٹیکس، کمرشل اور انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کریں گے۔جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل ڈویژن بنچ نمبر تین انٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر مقدمات سنے گا،ڈویژن بنچ نمبر چار جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہوگا جو انسدادِ دہشتگردی اور نیب اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر پانچ میںجسٹس فیصل زمان اور جسٹس مزمل اختر شبیر شامل ہیں جو سول اپیلوں کو سنیں گے ،ڈویژن بنچ نمبر چھ جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی پر مشتمل ہو گا جو قتل اپیلوں کی سماعت کرے گا،۔

ڈویژن بنچ نمبر سات میںجسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا ء باجوہ شامل ہیں جو نارکوٹکس اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ڈویژن بنچ نمبر آٹھ جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان پر مشتمل ہوگا جو سول اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ڈویژن بنچ نمبر نوجسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس چوہدری سلطان محمود پر مشتمل ہوگا جو سول کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ ڈویژن بنچ نمبر دس جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل ہو گا ٹیکس معاملات کی سماعت کرے گا۔

تمام ڈویژن بنچوں میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اس کے علاوہ جسٹس شجاعت علی خان13ستمبر تک اوراس کے بعد 29 ستمبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس امجد رفیق اور جسٹس محمد جواد ظفر صرف سنگل بنچ کے طور پر سماعت کریں گے