علی زیدی

گیم تو ابھی تو شروع ہوا ہے، علی زیدی کا ساتھیوں کو ریلیکس ہونے کا مشورہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر علی زیدی نے ساتھیوں کو ریلیکس ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کس نے کہا گیم ختم ہو گیا، گیم تو ابھی تو شروع ہوا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میںوفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ممکن اور ناممکن کی جنگ میں جیت کوشش کی ہوگی، اگر اراکین کی بات نہیں سنی جارہی تھی تو استعفی دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی نہیں بتاسکتے، عمران خان سے زیادہ کوئی جمہوری سوچ والا لیڈرنہیں دیکھا۔ علی زیدی نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ، ابھی پولیس کو سندھ ہاس بھیج سکتے ہیں مگر نہیں کرنا چاہتے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ احمقا نہ باتیں کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ ہاس میں بیٹھے ایم این ایز سے پوچھیں استعفی کیوں نہیں دے رہے جبکہ سندھ ہاس میں 400ایس ایس لاکے بٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کہہ رہے ہیں سندھ میں گورنر راج لگانا غیر جمہوری ہوگا، میں مراد علی شاہ کے خلاف تھانے میں درخواست دینے جارہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ پورے ملک کو کھا گئے ہیں۔