سیف الملوک کھوکھ

گیلپ سروے کے نتائج سے ثابت ہو گیا نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں’ سیف الملوک کھوکھر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ گیلپ سروے میں عوام کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مقبول لیڈر قرار دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں جبکہ عمران خان کے جلسے میں خالی کرسیاں اس بات کی غمازی ہیں کہ وہ عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں، عمران خان سرکاری مشینری کے بل بوتے پر کئے جانے والے جلسوں سے اپنی حکومت کو نہیں بچا سکتے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن
اپنے بیان میں سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ عمران خان سرکاری وسائل اور سرکاری مشینری کے بل بوتے پر جلسے منعقد کر کے اپنی نا اہلی کو چھپا نہیں سکتے،مہنگائی کا ایٹم بم گرانے والے عوام کے درمیان نہیں جا سکے ،عوام کو نئے پاکستان کا خواب دکھانے والوں نے لوگوں کو زندہ درگور کر کر رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر شعبے میں ناکامی سے اپنی نااہلی ثابت کر دی ہے اور بہت جلد اس پر باضابطہ مہر بھی ثبت ہو جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں جلسے نہیں کرتیں بلکہ اپنی کارکردگی دکھاتی ہیں، جب عمران خان کو اپنی حکومت خطرے میں نظر آئی ہے تو سرکاری وسائل پر جلسے جلسے کھیلنا شروع کر دئیے ہیں لیکن ان کی حکومت کا گھر جانا اب نوشتہ دیوار ہے ۔