لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونواہ کی جو حالت ہے اسکو کسی سروے کی ضرورت نہیں،گیلپ سروے خیبرپختونخواہ میں 12سالہ جعلی تبدیلی کے منہ پر طمانچہ ہے۔
انہوں نے خیبر پختونجواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل تک گیلپ سروے پر بھنگڑے ڈالنے والوں کو آج اپنے بارے میں آیا گیلپ سروے برا لگ رہا ہے، خیبرپختونخواہ کے 73فیصد عوام نے گنڈا پور سرکار کو چارج شیٹ کیا ہے.
ے پی کی عوام پر جعلی انقلابی تقریروں اور جھوٹے فلسفوں کی حقیقت عیاں ہوگئی ہے، خیبرپختونخواہ کے 71فیصد عوام چاہتے ہیں کہ میگا پروجیکٹس میں کرپشن کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، تحریک انصاف کے اپنے ووٹرز نے تسلیم کیا ہے کہ کے پی میں ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نذر ہورہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بن کر سامنے آئے ہیں، علی امین اور انکی کابینہ نے جی ٹی روڈ پر سفر کرتے پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا خود مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں میرٹ،شفافیت اور گڈگورننس کا رول ماڈل سیٹ کردیا ہے، پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے منصوبے شفافیت کی بنیاد پر پاتکمیل ہورہے ہیں ،مریم نواز کے منصوبوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔