گیس نرخ

گیس نرخ میں اضافہ، صنعتوں کی لاگت بڑھنے کا امکان

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)حکومت کی جانب سے صنعتوں کیلئے گیس نرخ میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں بر آمدات متاثر ہوسکتی ہیں۔حکومت نے عام صنعتوں کیلئے 33،بر آمدی صنعتوں کیلئے 66روپے اور فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے گیس نرخ میں دو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی ہے۔ایف پی سی سی آئی،کراچی چیمبر اور دیگر صنعتی انجمنوں کی جانب سے گیس نرخوں میں اضافے کی شدید مذمت کی گئی ہے،صنعتکاروں اور تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صنعتوں کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ نہ کیا جائے کیونکہ اگر صنعتیں نہ چل سکیں تو ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اور بر آمدات بڑھانے کی حکمت عملی کو بھی نقصان پہنچے گا۔