اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ گیارہ جماعتوں پر مبنی کرپٹ ٹولہ مسلسل ناکامی کا شکار ہے، یہ اپنے جلسوں سے خود بے نقاب ہو رہے ہیں،
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ گیارہ جماعتوں پر مبنی کرپٹ ٹولہ مسلسل ناکامی کا شکار ہے، یہ اپنے جلسوں سے خود بے نقاب ہو رہے ہیں،لوگوں کی زندگیوں اور ابھرتی ہوئی اکانومی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ،اپنی چوری بچانے کے لیے ساری حدیں پار کر چکے ہیں۔








