اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ اے برینڈ اور بی برینڈ کی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اے برینڈ کے تیل اور گھی کی قیمت 550 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 590 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
بی برینڈ کے تیل کی قیمت 450 روپے سے بڑھ کر 500 روپے فی لیٹر، جبکہ گھی کی قیمت 450 روپے سے بڑھ کر 480 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔دکانداروں کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ 15 سے 20 دن کے دوران ہوا ہے۔ کمپنیوں کے مطابق طلب اور رسد میں فرق بڑھ گیا ہے اور درآمدات کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔









