چینی 11

گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی نئے سال کے قریب آتے ہی ، بہت سے ممالک میں گھوڑے سے منسوب سال کی مناسبت سے “ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں، امریکہ، اٹلی، پولینڈ، یونان، یوکرین، سینیگال، فلپائن، کانگو (برازاویل)، موریطانیہ، نیز نیویارک، ممبئی، استنبول میں چینی سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن میں چین کے مستقل مشن نے جشن بہار کی استقبالیہ تقریبات کا اہتمام کیا۔

علاوہ ازیں ،کینیا میں چینی سفارت خانے نے حال ہی میں گھوڑے سے منسوب سال کی مناسبت سے بیرونِ ملک مقیم چینی باشندوں کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ۔ مالدیپ میں چینی سفارت خانے نے مالے میں چینی نئے سال کی استقبالیہ تقریب منعقد کی ، جس میں مالدیپ کے وزیر تعلیم سمیت مختلف نمایاں شخصیات، وہاں مقیم چینی شہریوں اور چینی اداروں کے نمائندوں سمیت تقریباً 200 افراد نے شرکت کی۔

برطانیہ میں “ہیپی چائنیز نیو ایئر” کے سلسلے کی تقریب برطانیہ میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی سیکشن میں منعقد ہوئی۔ کولمبیا میں چینی سفارت خانے نے بوگوٹا میں 2026 “ہیپی چائنیز نیو ایئر” میلے کا اہتمام کیا۔ اُدھر اسپین میں 2026 “ہیپی چائنیز نیو ایئر” کے سلسلے کی تقریبات حالیہ دنوں دارالحکومت میڈرڈ میں منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات میں “چینی ذائقہ” کے عنوان سے استقبالیہ، اور “ہیپی چائنیز نیو ایئر” کنسرٹ، اور ثقافتی و تخلیقی نمائش شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں