قدرتی گیس

گھریلو صارفین کو صبح 6سے رات 10بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول مرتب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کر لیا۔

حکام کی جانب سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے صبح 6سے رات 10بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کیا گیا ہے، صارفین کو دن بھر گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔

گیس وافر مقدار میں موجود ہونے کے باعث دن بھر فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے اس سے قبل صبح 6سے 9، دوپہر 11سے 2اور شام 6 سے رات 10بجے تک گیس فراہم کی جاتی تھی۔