رانا ثناء اللہ 16

گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہوچکی، اب وہ دہشت گرد ہے یا نہیں ہے، رانا ثنااللہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہو چکی۔ کوئی گڈ بیڈ والی بات نہیں ہے یا کوئی دہشت گرد ہے یا نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا، جارحیت پرادھاربھی نہیں رکھے گا۔ کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔انہو ں نے کہا کہ کسی بھی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اب ہم مزید شہدا کے جنازے نہیں اٹھا سکتے، افغانستان کے رویے پرانتہائی افسوس ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی بھی جماعت پر پابندی مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں رہی مگر مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران تین بار ہلاکتیں ہوئیں۔ پنجاب حکومت کی پابندی کی سفارش پر وفاقی کابینہ اپنا فیصلہ کرے گی۔ انتشار اور فتنہ کسی کو نہیں پھیلانے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں