ریاستی کونسل 32

گومن دانگ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا تھنک ٹینک فورم بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی ریاستی کونسل

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چانگ ہان نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گومن دانگ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان مشاورت کے بعد، دونوں جماعتوں کا تھنک ٹینک فورم 3 فروری کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

اس فورم کا تھیم ہے “دونوں کناروں کے درمیان تبادلے اور تعاون کی پیش گوئی ” ۔ گومن دانگ پارٹی اور سی پی سی کے ، سیاحت، صنعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، طبی نگہداشت، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے،

ماہرین اور اسکالرز اس فورم میں شرکت کریں گے تاکہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان سیاحت، صنعت، ماحولیات اور پائدار ترقی کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا سکے اور دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے مفادات اور بہبود کے لیے منصوبہ بندی کی جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں