پاکستان اسپورٹس بورڈ 49

گولڈ میڈل کا جھوٹا دعویٰ،نیٹ بال فیڈریشن بچ نکلی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو حکومت سے فراڈ اورگمراہ کرنے کے باوجودحیران کن طور پر صرف وارننگ دیکر چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ بال فیڈریشن نے حکومت کو گمراہ کرتے ہوے گرلز ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے کا دعویٰ کیا تھا اور ساتھ ہی کیش انعامات دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا تاہم تاہم ایشیائی گورننگ باڈی کی آفیشل ویب سائٹ نے اس جھوٹ کی قلعی کھولتے ہوے پاکستان کی چھٹی پوزیشن ظاہرکی جس پر وفاقی حکومت نے سخت نوٹس لیا سور اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت سے فراڈ اور گمراہ کرنے کی کوشش پرنیٹ بال فیڈریشن کے ذمہ دار عہدیداروں پر پابندی عائد کی جاے گی لیکن پی ایس بی نے اس دھوکہ دہی پر صرف ایک ہلکی وارننگ پر معاملہ ختم کر دیا جس سے پاکستان سپورٹس بورڈ کی غیر جانبداری اوراحتساب کے طریقہ کار پرسوالات اٹھ گئے ہیں کیونکہ اس سے قبل پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر بھی پی ایس بی نے پابندی عائد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں