اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) گزشتہ سات سال کے دوران گوشت کی برآمدات میں 81.5 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2013-14ء تا 2019-20ء کے دوران گوشت کی برآمدات میں اضافہ کا رجحان رہا ہے۔
بالحاظ مالیت برآمدات کے حجم میں 81.5 ملین ڈلار جبکہ بالحاظ وزن 10 ہزار 180 ٹن اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2013-14ء میں 73 ہزار 664 ٹن گوشت کی برآمد سے 211 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا جو کہ مالی سال 2014-15ء میں 74 ہزار 758 ٹن گوشت برآمد کیا گیا جس کی مالیت 230 ملین ڈالر تھی۔ اس طرح مالی سال 2015-16ء کے دوران 2016-17ء کے دوران برآمدات 62 ہزار 221 ٹن رہی جبکہ مالیت 269 ملین ڈالر تھی۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء میں 61 ہزار 811 ٹن برآمدات سے 225.6 ملین ڈالر، 2018-19ء میں 65 ہزار 831 ٹن برآمدات سے 242.7 ملین ڈالر اور مالی سال 2019-20ء کے دوران 83ہزار 844 ٹن گوشت کی برآمدات سے 305.2 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔