لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے جنر ل ہسپتال لاہور میں ”فرسٹ ایکیو ٹ سٹروک سنٹر“کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔گور نر پنجاب کی جنوبی پنجاب کے ڈاکٹرز کو آن لائن تر بیت دینے کے لیے شروع کیے جانیوالے ”جنوبی پنجاب انڈیکشن ٹریننگ پروگرام“کے افتتاحی اجلاس میں بھی شر کت جبکہ میڈیا سے گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کسی بھی ہیلتھ سسٹم کی کامیابی کی طرف پہلا قدم فیملی فزیشنز ہیں جس کے لیے جلد حکومت ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کر ے گی۔کورونا سے مکمل بچاؤ کے ایس اوپیز پر سو فیصد عمل کر نا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے منگل کے روز لاہور کے جنرل ہسپتال میں دل کے امر اض کے حوالے سے قائم کیے جانے والے ”فرسٹ ایکیو ٹ سٹروک سنٹر“کا سنگ بنیاد رکھا اس موقعہ پرجنرل ہسپتال کے پر نسپل محمد الفر یدظفر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورگور نر ہاؤس میں جنوبی پنجاب انڈیکشن ٹریننگ پروگرام کے حوالے سے اجلاس میں بھی شر یک ہوئے۔ اجلاس میں صدر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر جمشید احمد، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرام سمیت سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بر یفنگ کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو بتایا گیا کہ انڈکشن ٹریننگ پروگرام کا مقصد جنوبی پنجاب کے ڈاکٹروں کو آن لائن تربیت دینا ہے اور کورونا وباء کے دوران بھی ڈاکٹرز کو آن لائن تر بیت دینے کا آغاز ہوچکا ہے۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ”جنوبی پنجاب انڈیکشن ٹریننگ پروگرام“کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی محکمہ صحت اور یو ایچ ایس کو جامع تربیتی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جنوبی پنجاب کی دیہی آبادی اس سسٹم سے مستفید ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ہیلتھ سسٹم کی کامیابی کی طرف پہلا قدم فیملی فزیشنز ہیں اور فیملی فزیشنز کے حوالے سے جلد ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ الحمد اللہ پاکستانی ڈاکٹرز نے پوری دنیا میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کووڈ 19 وبا ء کے دوران ڈاکٹروں نے اپنی جان پر کھیل کرجس طرح اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داراریاں پوری کیں وہ بھی قابل تحسین ہے۔
جنرل ہسپتال لاہور میں فرسٹ ایکیو ٹ سٹروک سنٹر کے افتتاح کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صحت کے شعبے میں وفاقی اور پنجاب حکومت تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 10ارب روپے کی لاگت سے انصاف صحت کارڈ پروگرام سے خیبر پختونخواہ میں سو فیصد عوام فائدہ حاصل کرہے ہیں اور پنجاب میں رواں سال دسمبر تک ہر فرد کو انصاف صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی جس کے ذریعے ہرفرد7لاکھ روپے سے زائد کی مفت طبی سہولت حاصل کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس لیے امر یکہ اور برطانیہ جیسے حالات سے بچنے کے لئے ہر فرد کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عملددرآمد کر نا ہوگا۔