گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اولڈ راوئینز یونین کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے گیئے۔ چیف الیکشن کمشنر

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اولڈ راوئینز یونین کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے گیئے۔ چیف الیکشن کمشنر
جسٹس ریٹائرڈ شیخ احمد فاروق نے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی کی شکایت سامنے آنے پر تحقیقات کیں اور فیصلہ دیا۔

 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق کئی ایسے ممبران نے ووٹ کاسٹ کیا جو مقررہ وقت کے بعد ممبر بنے۔

اسی طرح 11 مارچ کو حکم دیا گیا تھا کہ فیصلہ آنے تک حلف برداری نہ کی جائے۔
 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی
چیف الیکشن کمشنر نے الیکسن کمیشن کے حکم کے با وجود حلف برداری کرنے پر حلف برداری کو خلاف ضابطہ قرار دیدیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے یہ کاروائی رانا اسعد اللہ کی شکایت پر کی۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق 9 سو ممبرز خلاف ضابطہ ممبر بنائے گئے تھے۔

اولڈ راوئنز یونین کے انتخابات پر چیف کیشن کمشنر نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔