گورنر ہاوس پنجاب 220

گورنر ہاوس پنجاب کے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کی مالی امداد کا بجٹ کم کر دیا گیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

حکومت نے گورنر پنجاب کے سٹاف کا بجٹ کم کردیا ۔ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں گورنر ہاوس پنجاب سیکرٹریٹ میں دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کی مالی امداد کے لئے مختص کیے جانے والے فنڈز کا حجم کم کر دیا ہے۔
گورنر ہاوس پنجاب
سال 2020-21 میں دوران ملازمت گورنر سیکرٹریٹ کے وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کی مالی امداد کے لئے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے کابجٹ مختص کیا گیا تھا جسے رواں مالی سال کے دوران کم کرکے 80 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

جبکہ حکومت کے اس اقدام سے
گورنر ہاوس سیکرٹریٹ کے ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں