فیصل کریم کنڈی 70

گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ کو ‘کل کا بچہ’ قرار دے دیا

سوات(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو ‘کل کا بچہ’ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ علی امین سے نہ دوستی ہے اور نہ وہ ذمے داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا جرگے میں دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو FATF تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو راستہ دیا اور صوبے کو ٹھیکے پر دے دیا، صوبائی حکومت منفی چیزوں کو پروموٹ کررہی ہے۔گورنز کے پی نے کہاکہ جب بھی اپوزیشن کے ساتھ نمبر گیم پوری ہوئی، عدم اعتماد لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں