شہباز اکمل جندران۔۔۔
گورنر پنجاب کے زیر استعمال گاڑیوں کے پٹرول اور مرمت وغیرہ کے لئے ڈیڑھ برسوں میں 84 لاکھ 69ہزار روپے میں لائے گئے۔
زرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے زیر استعمال دو گاڑیوں ہیں۔اور ان دو عدد گاڑیوں کی مرمت اور پٹرول کے لئے ماہانہ 4 لاکھ 7ہزار 505 روپے جبکہ اسی مد میں روزانہ 15 ہزار 682 روپے استعمال کیئے گئے۔
اگر صرف پٹرول کو کے اخراجات کا جائزہ لیا جائے تو یکم جنوری 2019 اے 30 جون 2020 تک 18 ماہ کے دوران گورنر پنجاب کی دو گاڑیوں کے لئے قومی خزانے سے 55لاکھ61 ہزار222 روپے ماہا نہ 3 لاکھ 8ہزار 957 روپے اور روزانہ 10 ہزار 298 روپے استعمال کیئے ہیں۔
اسی طرح اگر گورنر پنجاب کی 2 گاڑیوں کے انجن آئل اور مرمت وغیرہ کے فنڈز کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے تو یکم جنوری 2019 سے 30 جون 2020 تک 18 ماہ کے دوران 29 لاکھ 7ہزار 891 روپے۔ماہا نہ ایک لاکھ 61 ہزار 549 روپے اور روزانہ 5 ہزار 384 روپے خرچ کئے گئے۔
زرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے زیر استعمال دو بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال بند کر دیا گیا ہے۔