لاہور(رپورٹنگ آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایل ڈی اے ترامیمی آرڈیننس جاری کر دیا،آرڈیننس کے تحت شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کو ایل ڈی اے کی حدود سے نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے لاہور ڈویژن کے وزرا اور اراکین اسمبلی کا مطالبہ مان لیا، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اختیارات اور حد بندی میں تبدیلی کردی گئی ،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایل ڈی اے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا،شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کو ایل ڈی اے کی حدود سے نکال دیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ1975 میں ترامیم کی گئی ، گورنر پنجاب چوہدری سرور کاکہنا ہے کہ عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے حکومتی اولین ترجیح ہے ،ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔