مالا کنڈ (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو گورنر ہائوس آنے کی دعوت دے دی۔مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، فی الحال مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس دینے کے قابل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ایک بار پھر گورنر ہاوس آنے کی دعوت دیتا ہوں، وہ نہیں آسکتے تو میں وزیراعلی ہاوس جانے کو تیار ہوں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے۔ اب وقت کارکردگی کا ہے، صوبے کے حقوق کیلیے وزیر اعلی کے ساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں۔
انہوںنے کہاکہ گورنر راج نہیں لگائیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلی بجلی کمپنیوں پر قبضے کی بات نہ کریں، میرا وفاق کو مشورہ ہے کہ بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کے حوالے کر دیں۔