کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کی شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے اصل ہیرو ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ 14 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے اس بزدلانہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی اس قسم کی کارروائیاں پاکستان کی قومی سلامتی پر براہ راست حملہ ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو اپنی بہادری سے ناکام بنایا ہے۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر سطح پر قومی سلامتی کا دفاع کریں گے۔