کامران ٹیسوری 47

گورنر سندھ کی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی (ترمیمی) بل کی منظوری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 116 کے تحت سندھ سیف سٹیز اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے۔

گورنر سندھ کی منظوری کے بعد مذکورہ ترمیمی بل فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ترمیمی قانون کے تحت صوبہ سندھ میں شہری تحفظ، نگرانی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور امن و امان کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔ سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے دائرہ کار میں توسیع کے ذریعے جرائم کی روک تھام، بروقت نگرانی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں