کراچی(رپورٹنگ آن لائن)جرمن قونصلیٹ میں ”یومِ اتحادِ جرمنی”کے 35 سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے ان کے ایڈوائزرز طارق مصطفیٰ اور سمیع الدین صدیقی نے جرمن قونصل جنرل کو گلدستہ پیش کیا اور تہنیتی پیغام پہنچایا۔
گورنر سندھ نے جرمنی کی حکومت اور عوام کو”یومِ اتحاد” کی 35ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔