کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری گزشتہ روز تاجکستان کے سفارت خانہ پہنچے تو تاجکستان کے سفیرSharifzoda Yusuf Toirاور دیگر سفارتی عملہ نے گورنر سندھ کا پرتپاک خیر مقدم کیا.
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قونصلر (ویزہ) سیکشن کا افتتاح بھی کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ قونصلر سیکشن سے عوام کو ویزہ میں آسانی کے ساتھ ساتھ وفود کے تبادلہ اور سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا.
گورنر سندھ نے قونصلر (ویزہ) سیکشن کے افتتاح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاک تاجکستان دو طرفہ تعلقات میں قونصلر سیکشن اہم ثابت ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک تاجکستان مل کر خطہ کی ترقی، خوشحالی کے لئے پْرعزم ہیں۔
تاجکستان کے سفیرSharifzoda Yusuf Toirنے کہا کہ تاجکستان خطہ میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواہشمند ہے۔