کامران ٹیسوری 32

گورنر سندھ کا یومِ شہدائے جموں و کشمیر پر شہداء کو خراجِ عقیدت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ شہدائے جموں و کشمیر کے موقع پر کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 نومبر 1947 کا دن کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں اور جدوجہدِ آزادی کی یاد تازہ کرتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی حق و انصاف پر مبنی ہے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بلکہ ان کا عزم اور مضبوط ہوا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے اور انہیں حقِ خود ارادیت فراہم کرے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر بین الاقوامی فورم پر ان کی آواز بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں