کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے دادو میں بس میں آگ لگنے سے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے واقعہ کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کی ۔
گورنرسندھ نے کہا کہ زمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
گورنرسندھ نے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی ، لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔گورنر سندھ نے شہید اہلکاروں سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی









