کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یوم ماحولیات پر خصوصی پیغام

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ “گورنر انیشیٹیوز” کے تحت سندھ بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے، جس میں مختلف ادارے اور شہری بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور عوام کو بھی اس مشن میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

گورنر سندھ نے یوم ماحولیات کو تجدید عہد کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر زمین کو آلودگی سے بچانے کے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، انہوں نے شہریوں سے درخت لگانے اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل کی۔