کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی، رائل سعودی نیول فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی بھی ملاقات میں موجود تھے.
ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہر شعبے میں تعاون کو بڑھائیں گے۔
گورنر سندھ نے پاک سعودی بحری تعاون اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کو سراہنے کا اظہار کیا، گورنر سندھ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی و تجارتی تعاون کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔