فیصل کریم کنڈی 51

گورنر خیبر پختونخوا کا امیر محمد آف مردان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے ممبر امیر محمد آف مردان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ مرحوم کی پیپلز پارٹی اور بھٹو شہید سے وابستگی مثالی اور قابل فخر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پارٹی ایک مخلص محنتی عوام اور علاقہ دوست جیالہ سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں